Quraan Quiz

  1. مولانا مفتی سعود مہاڈکرکی کتاب قرآن کوئز سے ماخوذ


1} ابتدائی وحی کے وقت ہمارے نبی کی عمر مبارک کتنی تھی ؟
۔ 40 برس
2} وحی کی کتنی حالتیں ہیں ؟
۔ وحی کی تین حالتیں ہیں {1}وحی قلبی       {2}وحی کلام الہی   {3}وحی ملکی
3}وحی لے کر کونسا فرشتہ آتا تھا ؟
۔ حضرت جبریئل  علیہ السلام وحی لے کر آتے تھے
4} حضرت جبریئل  علیہ السلام آپ صلی علیہ وسلم کو کتنی مرتبہ اپنی اصلی حالت میں نظر آئے ؟
۔تین مرتبہ
5} آپ صلی علیہ وسلم پر نازل ہونے والی وحی کی کتنی قسمیں ہیں؟
۔دو   /2                                            { وحی متلو    ،               وحی غیر متلو }
6} لوحِ محفوظ سے آسمانی دنیا پر جہاں قرآن نازل ہوا اس کا کیا نام ہے ؟
۔     بیتِ عزتّ
7}  قرآن کی مکمل نازل ہونے والی سب سے پہلی سورت کونسی ہے ؟
۔سورہِ فاتحہ
8} قرآن کی سب سے بڑی سورت کونسی ہے؟
۔ سورہِ بقرہَ
9} قرآن کی سب سے چھوٹی سورت کونسی ہے ؟
۔سورہِ کوثر
10} قرآنِ کریم کتنے حروف پر نازل کیا گیا ؟
۔سات حروف پر
11}حضرت عثمان نے کتنے نسخہ تیار کیے ؟
۔سات نسخے
12} قرآن کی وہ کتنی سورتیں ہیں جن کی ابتداء حروفِ مقطعات سے ہوتی ہے ؟
۔ 29 سورتیں
13} قرآن کی آیت" الضآ لین " سے کون مراد ہے ؟
۔نصارَی
14} قرآن کی آیت میں   " المغضوبِ علیہم   "  سے کون مراد ہے ؟
۔یہود
15} وہ کونسے نبی ہیں جن کو خوب کی تعبیر کا ملکہ عطا کیا گیا تھا ؟
۔حضرت یوسْف علیہ السلام
16}وہ کونسے نبی ہیں جو اپنے بھائیوں کی عداوت کا شکار ہوئے ؟
۔ حضرت یوسْف علیہ السلام
17}قرآن میں کن دِنوں کے نام آئے ہیں ؟
۔جمعہ اور سنیچر
18} قرآن نے کس رات کو ہزار مہینوں سے بہتر قرار دیا ہے ؟
۔ لیلۃ القدر
19}قرآن نے کن لوگوں کی دوستی سے منا کیا ہے ؟
۔   یہود اور نصَاری
20} قرآن نے مومنین کا  سخت دشمن کن لوگوں کو قرار دیا ہے ؟
۔  یہود اور مشرکین کو
21} قرآن نے حضرت نوح علیہ السلام کی دعوت و تبلیغ کی کتنی مدّت بتا ئی ہے ؟
۔نوسو پچاس /950
22} قرآن نے قیامت کے ایک دن کی کیا مقدار بتائی ہے ؟
۔   پچاس ہزار سال / 50000
23}  حضرت موسیٰ علیہ السلام کے قوم میں جس شخص نے بچھڑا بنایا ہے اس کا کیا نام ہے ؟
۔ سامری
24}   اللہ رب العزت نے  جنت  کے بدلہ  مومنین سے کس چیز کا سودا کیا ہے؟
۔  جان و مال کا
25}  حضرت لقمان علیہ السلام نے ان کے بیٹے کو کس چیز سے بچنے کی تاکید کی ؟
۔   شرک سے
26} قر آن میں پْرانا گھر سے کونسا گھر مْراد ہے ؟
۔    کعبۃاللہ مراد ہے
27}قرآن کی آخری وحی کے کاتب کون ہیں ؟
۔    حضرت ابیِ بن کعب  رضی اللہ تعالٰی عنہ
28} قرآن کی پہلی وحی کا نزول کہاں ہوا ؟
۔    غارِ حرا مکہ میں
  29} غزوہ تبوک کا ذکر قرآن کی کون سی سورت میں ہے ؟
۔ سورہِ توبہ میں
30}  قرآن کی کونسی سورت ہے جس کی ہر آیت میں لفظ اللہ ہے   ؟
-   سورہِ مجادلہ  
31}   قرآن کی کونسی سورت ہے جس میں  "    بسمِ اللہ الرحمٰن الرحیم    "   دو مرتبہ ہے ؟
۔   سورہ نمل
32}  قرآن میں مچھّر کا تذکرہ کونسی سورت میں ہے؟
۔      سورہِ بقرہٰ
33} فرعون کے اْس وزیر کا نام کیا ہے جس کا قرآن میں تذکرہ آیا ہے ؟
۔ھامان
34}  قرآن میں طویل صورتیں مکیّ ہیں یا مدنی ؟
۔        مدنی
35}   قرآن میں مدنی  سورتیں کتنی ہیں ؟
۔     مدنی سورتیں  26  ہیں
36}قرآن میں مکّی سورتیں کتنی ہیں ؟
۔     مکّی سورتیں 88  ہیں
37}  اصحابِ کہف غار میں کتنی مدتّ ہے ؟
۔   309 سال رہے
38}   وہ کونسی سورت ہے جس کی ابتداء دو پھلوں کے نام سے ہوئی ؟
۔    سورہ تین
39}  لفظ مکہ قرآن کی کس سورت میں آیا ہے ؟
۔      سورہِ فتح
40} رَبِ زِدنیِّ علمًا                "                یہ دعا کونسی سورت میں ہے ؟
۔                    سورہ  طٰہٰ 
41}      یا ایھا المزمل   یا ایھا المدثر کا مخاطب کون ہے؟
۔نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم
42} قرآن نے مومنین کو آپس میں کیا بتلایا ہے؟
۔بھائی بھائی
43} میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں یہ دعوِِٰی کون کرتا تھا؟
۔ فرعون
44} قرآن کی آخری وحی کا نزول کہاں ہوا؟
۔ مدینہ طیبہ میں
45} قرآن کریم کی سب سے پہلے بلند آواز میں تلاوت کس نے  کی؟
۔حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ
46} قرآن کا سب سے پہلے ترجمہ کس زبان میں ہوا؟
۔لاطینی زبان میں سن  1114ءمیں ہوا۔
47}قرآن میں سب سے زیادہ کس حرف کا استعمال ہوا ہے؟
 ۔ الف کا
48} قرآن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو   یا ایھانبی  سے خطاب کتنی مرتبہ کیا گیا ہے؟
۔  13 مرتبہ
49} قرآن میں کس بات کو تقویٰ سے قریب تر کہا ہے؟
۔عدل و انصاف
50} کس سورۃ کو اُم القرآن کہا جاتا ہے؟
۔سورۃ الفاتحہ
51}قرآن نے کن دو چیزوں کو فتنہ قرار دیا ہے؟
۔مال و اولاد
52}قرآن نے انسان کا کھلم کھلا دشمن کسے قرار دیا ے؟
۔شیطان کو
53} اصحاب الئیکہ سے کون مراد ہے؟
۔حضرت شعیب کی قوم
54} قرآن میں حضرت شعیب کی قوم کا کس گناہ میں مبتلا ہونا ذکر کیا گیا ہے؟
۔ ناپ تول میں کمی
55}کونسی قوم پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتی تھی؟
۔قوم ثمود
56} قرآن میں وعدہ کا سچا کس نبی کی صفت بیان کی گئی ہے؟
۔حضرت اسماعیل علیہ السلام
57} لوہا کس نبی کے لئے نرم کر دیا گیا تھا؟
۔ حضرت داود علیہ السلام
58}ہد ہد نے بلقیس اور اس کے تخت و تاج کا تذکرہ کس نبی سے کیا؟
۔حضرت سلیمان علیہ السلام
59} شہد کی مکھی کا تذکرہ قرآن کی کونسی سورۃ میں آیا ہے؟
۔سورۃ نحل
60} قرآن میں حضرت یونس کو کن دو القاب سے یاد کیا گیا ہے؟
۔ ذوالنون اور صاحب الحوت
61} سائل سے متعلق قرآن میں کیا احکامات دئے گئے ہیں؟
۔سائل کو مت جھڑکو
62} قرآن کے سب سے پہلے حافظ کون ہیں؟
۔ ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم
63}  قرآن کے سب سے پہلے مفسر کون ہیں؟
۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم
64} کس خاتون کا قرآن میں نام آیا ہے؟
۔حضرت مریم
65}قرآن میں کس صحابی کا نام آیا ہے؟
۔ حضرت زید رضی اللہ تعالی ٰ عنہ
66}قرآن میں کل کتنی سورتیں ہیں؟
۔ 114
67} قرآن میں کتنے رکوع ہیں؟
۔585
68} قرآن میں کل کتنی آیتیں ہیں؟
۔6666
69} وہ کونسی سورۃ ہے جسے ثلث یعنی تہائی قرآن کا درجہ دیا گیا ہے؟
۔سورۃ اخلاص
70} وہ کونسی سورۃ ہے  جسے نصف قرآن کا درجہ دیا گیا ہے؟
۔سورۃ زلزال
71} وہ کونسی سورۃ ہے جس کہ پڑھنے سے شیطان گھر میں داخل نہیں ہوتا؟
۔ سورۃ بقرہ
72}قرآن کی سب سے عظیم الشان سورۃ کونسی ہے؟
۔سورۃ البقرۃ
73} قرآن کی سب سے عظیم الشان آیت کونسی ہے؟
۔آیۃ الکرسی
74}وہ کونسی سورۃ ہے جس کو قرآن کا دل کہا گیا ہے؟
۔سورۃ یٰس
75} وہ کونسی سورۃ ہے جسے چوتھائی قرآن کا درجہ دیا گیا؟
۔سورۃ کافرون
76}قرآن میں  فبا یّ اٰلاءربکما تکذبان کتنی مرتبہ آیا ہے؟
۔31 مرتبہ
77}پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے کئے گئے سوالات کی تعداد کتنی ہے؟
۔ 14
78}قرآن میں نماز کی تاکید کتنی مرتبہ آئی ہے؟
۔700
79} معو ذتین سے کونسی سورتیں مراد ہیں؟
۔سورۃ فلق اور سورۃ الناس   
80}جمعہ کے دن کس سورۃ کے پڑھنے پر نور ملنے کی فضیلت ہے؟
۔ سورۃ الکہف
81}قرآن نے کس قصہ کو اچھا قصہ قرار دیا؟
۔ حضرت یوسف کا قصہ
82} وہ کونسی سورۃ ہے جس کے سیکھنے پر عورتوں کو ابھارا گیا؟
۔سورۃ النور
83} وہ کونسے صحابی ہیں جن کے سامنے ہمارے نبی کو قرآن پڑھنے کا حکم دیا گیا؟
۔حضرت اُبی بن کعب
84} قرآن نے شیطان کا بھائی کن لوگوں کو کہا ہے؟
۔ فضول خرچی کرنے والوں کو
85} قرآن میں تہمت کی کیا سزا مقرر کی گئی ہے؟
۔ 80کوڑے
86}قرآن نے کس مسجد کی بنیاد کو تقویٰ پر کہا ہے؟
۔مسجد قباء کو
87} قرآن  نے اہل قباء کی کس خاص صفت کا تذکرہ فرمایا ہے؟
۔ طہارت و پاکی کا
88} کس مسجد کی بنیاد کفر و نفاق و اختلاف پر تھی؟
۔ مسجد ضرار
89} مسجد اقصیٰ کا ذکر کس سورۃ میں ہے؟
۔سورۃ بنی اسرائیل میں
90} وہ کونسی سورۃ ہے جس کی ابتداء لفظ "سورۃ " ہی سے ہوتی ہے؟
۔سورۃ النور
91} قرآن نے کس کی آواز کو انتہائی نا پسندیدہ قرار دیا ہے؟
۔گدھے کی آواز کو
92} قرآن نے کس کے گھر کو سب سے کمزور گھر قرار دیا ہے؟
۔مکڑی کے جالے کو
93}قرآ ن میں اعلان حج کا حکم کس نبی کو دیا گیا؟
۔حضرت ابراہیم علیہ السلام کو
94} قرآن کے مطابق شیطان کس کی نسل سے ہے؟
۔جنات کی نسل سے
95} قرآن میں ہمار ے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے اسماء گرامی اور اوصاف کا ذکر کتنی جگہوں پر ہے؟
۔220 جگہوں پر
96} قرآن نے کس نبی کے گہوارے میں بات کرنے کا ذکر آیا ہے؟
۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام
97} قرآن کا مرکزی موضوع کیا ہے؟
۔ انسان کی ہدایت
98} آسمانی کتابوں میں سب سے آخری کتاب کونسی ہے؟
۔ قرآن مجید
99} سورۃ مجادلہ کا دوسرا نام کیا ہے؟
۔ سورۃ ظہار
100} سورۃ التوبہ کا دوسرا نام کیا ہے؟
۔ سورۃ براِءت
101}اللہ نےآسمانی دسترخوان کس نبی کے دُعا پر نازل فرمایا تھا؟
۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام
102}قرآن کے علاوہ تین بڑی کتابیں کونسی ہیں؟
۔ تورات،زبور،انجیل
103}قرآن میں عورت کے نام سےکونسی سورۃہے؟
۔سورۃ مریم
104}وہ کونسی سورۃ ہے جس میں سب سے پہلے آیۃ سجدہ نازل ہوئی؟
۔سورۃ النجم
105}ہمارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو سب سے بڑا معجزہ کیا عطا کیا گیا؟
۔قرآن کریم
106}کس نبی کے گھر فرشتے انسانی شکل میں مہمان بن کرحاضر ہوئے؟
۔حضرت ابراھیم علیہ السلام
107]وہ کونسی سورۃ ہے جس کا نام ہفتے کے دنوں میں سے ایک بڑے دن پر ہے؟
۔ سورۃ جمعہ
108} قرآن کریم میں اذا ن کا ذکر کس سورۃ میں ہے؟
۔سورۃ جمعہ میں
109} قرآن کی سورتوں میں سب سے زیادہ نام کس سورۃ کے ہیں؟
۔سورۃ فاتحہ کے
110} تورات میں ہمارے نبی کا کیا نام ذکر کیا گیا ہے؟
۔احمد
111}قرآن میں حضرت عیسیٰ کے ساتھیوں کو کیا کہا گیا ہے؟
۔حواریین
112} جہنم کاایندھن کیا ہے؟
۔انسان اور پتھر
113}سورۃ الدہر کا دوسرا نام کیا ہے؟
۔سورۃ انسان
114} کتاب مرقوم سے کیا مراد ہے؟
۔نامہ اعمال
115}قرآن میں مکہ کا دوسرا کیا نام ذکر کیا گیاہے؟
۔بکّہ
116}قرآن میں بلد لامین سے کونسا شہر مراد ہے؟
۔مکّہ مکرمہ
117} وحی متلوسے کونسی وحی مراد ہے؟
۔وہ وحی جس کی تلاوت کی جاتی ہے،جیسے قرآن
118} وحی غیر متلو سے کونسی وحی مراد ہے؟
۔ وہ وحی جو قرآن کا حصہ نہیں ہے،جس کو حدیث کہتے ہیں۔
119}ترتیب کے لحاظ سے قرآن کی سب سے پہلی اور سب سے آخری سورۃکونسی ہے؟
۔پہلی سورۃ  فاتحہ  آخری سورۃ الناس
120}ابتداء اسلام میں قرآن کی حفاظت کا کیا سامان کیا گیا؟
۔صحابہ کی بڑی جماعت نے اس کو زبانی یاد کیا۔
121} کتنے صحابہ کو کاتبین وحی ہونے کا شرف حاصل ہے؟
۔بعض روایت کے مطابق 56صحابہ کو
122} نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کے زمانے میں قرآن کا مکمل نسخہ کس شکل  میں تھا؟
۔مکمل نسخہ مختلف چیزوں پر لکھا ہوا تھا۔
123} حضرت ابو بکر صدیق نے قرآن کو جمع کرنے کی سعادت کے لئے کس کا انتخاب کیا؟
۔کاتب وحی حضرت زید بن ثابت کا
124} ہم کس کی قراءت اور روایت میں قرآن پڑھتےہیں؟
۔امام عاصم کوفی کی قراءت اور امام   حفص کی روایت میں
125} مصحف عثمانی کے تعلق سے امت کا کس بات پر اجماع ہے؟
۔قرآن کریم کو مصحف عثمانی کے علاوہ کسی اور طریقے سے لکھنا جائز نہیں۔
126}مصحف عثمانی میں اہل عجم کو تلاوت میں کیوں دشواری ہوتی تھی؟
۔کیونکہ ان نسخوں میں نقطے ،زبر،زیر،پیش نہیں تھے۔
127} قرآن کریم پر نقطے کس نے لگائے؟
۔حضرت علی کی تلقین پرمشہور تابعی حضرت ابو الاسود دئلی
128}قرآن کریم پر زبر ،زیر ،پیش کس نے لگائے؟
۔حجاج بن یوسف کے زمانے میں حضرت حسن بصری اور حضرت یحیٰ بن یعمر اور حضرت نصر بن عاصم نے
129} قرآن کریم پر نقطے کیوں لگائے گئے؟
۔عجمی اور کم پڑھے لکھے لوگوں کی سہولت کے لئے
130} اشہرحرم سے کیا مراد ہے؟
۔وہ مہینے جن میں قتل و قتال حرام ہے۔
131}قرآن کی آیت  " ولیا ل عشر" سے کونسی راتیں مراد ہیں؟
۔ ذوالحجہ کی ابتدائی دس راتیں
132} انعمت علیھم  سے کون لوگ مراد ہیں؟
۔انبیاء صدیقین،شہدا اور صالحین
133} سورۃ اخلاص کا شان نزول کیا ہے؟
۔ مشرکین کا نبی کریم صلی اللہ و سلم سے اللہ کے نسب کا مطالبہ کرنا۔
134} قرآن کریم میں دنیا کا تذکرہ زیادہ ہے یا آخرت کا؟
۔دونوں کا برابر برابر ہے 115 مرتبہ
135}قرآن کریم کی پہلی آیت جس غار میں نازل ہوئی اس کا نام کیا ہےاور وہ کہاں ہے؟
۔اس کا نام غار حراء ہے اوروہ مکّہ میں ہے
136} غیبت کسے کہتے ہیں؟
۔کسی کے پیٹھ پیچھے اس کا ایسا تذکرہ کرناجو اس کو نا پسند ہو
137}کسی کو ناحق قتل پر قرآن نے کیا حکم لگایا ہے؟
۔پوری انسانیت کے قتل کا
 138  } قرآن کریم نے خبر سے متعلق کیا رہنمائی کی ہے؟
۔اگر تمہارے پاس کوئی فاسق خبر لے کر آئے تو اس کی تحقیق کر لیا کرو۔
139} جنتیوں کے کپڑوں کے نام بتائے؟
۔ریشم،اطلس،دیباج،سندس،استبرق
140}جنات نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی تلاوت قرآن کو کہاں اور کب سنا؟
۔مقام نخلہ میں فجر کی نماز میں تلاوت کرتے ہوئے
141}قرآن میں مومنین کو صدقہ کے سلسلے میں کیا تعلیم دی گئی؟
۔اپنے صدقات کو احسان جتاکر اور تکلیف پہنچا کر باطل نا کرو
142}قرآن میں کس قسم کی چال سے منع کیا گیا ہے؟
۔غرور اور گھمنڈ کی چال سے
143}قرآن کریم میں حضرت نوح  کے بیٹے   کی ان کے اہل سےنفی کیوں کی گئی؟
۔اس لئے کے اس کے اعمال اچھے نہیں تھے۔
144}طوفان نوح کی موجوں کی قرآن نے کیا منظر کشی کی ہے؟
۔طوفان نوح کی موجیں پہاڑوں کی مانند تھی۔
145}سود کھانے والا کل روز قیامت میں کس حال میں اُٹھے گا؟
۔اس شخص کی طرح جسے شیطان نے چھو کر پاگل بنا دیا ہو
146}قرآن کریم میں سود اور صدقے کے درمیان کیا فرق بتلایا گیا ہے؟
۔اللہ تعالیٰ سود کو مٹاتے ہیں،اورصدقےکو بڑھاتے ہیں
147}قرآن کریم میں سود اور خرید و فروخت کا کیا حکم بتلایا گیا؟
۔سود کو حرام اور خرید و فروخت کو حلال بتایا گیا
148}قرآن میں سود کھانے والوں کے لئے کس بات کا اعلان کیا گیا ہے؟
۔اللہ اور اس کے رسول سے جنگ کا اعلان
149}قرآن کتنے سال کے عرصے میں نازل ہوا؟
۔قرآن 22سال 5مہینے اور22دن کے عرصے میں نازل ہوا۔
150}قرآن کے سب سے پہلے حافظ کون ہیں؟
۔ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ و سلم





























6 comments:

  1. وہ کونسی سورت ہے جو مکرر نازل ہوئی

    ReplyDelete
  2. قرآن مجید میں سب سے زیادہ کس قوم کا ذکر ہے؟

    ReplyDelete
  3. 1: قرآن مجید میں سب سے زیادہ کس قوم کا ذکر ہے؟

    ReplyDelete
  4. قرآن مجید کی وہ کون سی سورہ ہے جس میں بار ہا اللہ نے یہودیوں کو مخاطب کر کے ایمان لانے کو کہا ہے

    ReplyDelete