*چہل احادیث*
💠 اِنّما الاَعْمَالُ بِالنّیَّات
اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے.
💠 اَلصّلٰوة نُورُ المُومِنِ
نماز مومن کا نور ہے
💠 اَلصّیَامُ جُنّةٌ
روزہ ڈھال ہے
💠 اِنّ الدِّینَ یُسْر
بیشک دین آسان ہے
💠 اَلدِّینُ النَّصِيحَةُ
دین خیرخواہی کا نام ہے
💠 اَلعَینُ حَقٌّ
نظرِ بد حق ہے
💠 طَلَبُ العِلمِ فَرِيضَةٌ علیٰ کُلِّ مُسلِمٍ
علم دین حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے
💠 خَیرُ الحَدِیثِ کِتَابُ اللّٰہِ
بہترین بات اللّٰہ تعالیٰ کی کتاب ہے
💠 وَ خَیرُ الھَدیِ ھَدیُ مُحَّمدٍ صلی اللّٰہ علیہ وسلم
اور بہترین طریقہ محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کا طریقہ ہے
💠 اَلحَیَاءُ مِنَ الاِیمانِ
حیا ایمان کی وجہ سے ہے
💠 اَلعَجلَةُ مِنَ الشَّيطَان
جلد بازی شیطان کا کام ہے
💠 اَلبِرُّ حُسنُ الخُلقِ
نیکی اچھّے اخلاق کا نام ہے
💠 اَلطّھور شَطرُ الاِیمَانِ
پاکی آدھا ایمان ہے
💠 مَن صَمَتَ نَجَا
جو خاموش رہا اس نے نجات پائ
💠 لا تَسُبُّوا الاموَات
وفات پائے ہوئے لوگوں کی بُرائ مت کرو
💠 لاَ تَسئَلُونَ النَّاسَ شَیئاً
تم لوگوں سے کسی چیز کا سوال مت کرو
💠 سَمِّ اللّٰہ وَ کُل بِیَمِینِک
اللّٰہ کا نام لو اور دائیں ہاتھ سے کھاؤ
💠 کُل مِمَّا یَلِیک
اپنی جانب سے کھاؤ
💠 لاَ یَشرِبَنَّ اَحَدٌ مِنکُم قَائِماً
تم میں کوئ شخص کھڑے ہوکر ہرگز نہ پیئے
💠 اَلسِّوَاکُ مَطهَرةٌ لِلفَم وِ مَرضَاةٌ لِلرّبِّ
مسواک کرنا منھ کی صفائ اور رب کی خوشنودی کا سبب ہے
💠 اَلسَّلامُ قَبلَ الکَلامِ
سلام گفتگو سے پہلے ہے
💠 اَفشُوا السَلامَ بَینَکُم
آپس میں سلام کا رواج دو
💠 كُلُّ مَعرُوفٍ صَدقَة
ہر نیک کام صدقہ ہے
💠 اِنَّ اللّٰہ رَفِیقٌ یُحِبُّ الرَّفِیق
بیشک اللّٰہ تعالیٰ مہربان ہے مہربانی کو پسند کرتا ہے
💠 لا تُقبَلُ صَلوٰةٌ بِغَيرِطهُور
کوئ نماز پاکی کے بغیر قبول نہیں کی جاتی
💠 اَحَبُّ البِلادِ اِلیٰ اللّٰہ مَسَاجِدُھَا
بہترین جگہیں اللّٰہ کے نزدیک مسجدیں ہیں
💠 اَبغَضُ البِلادِ اِلی اللّٰہ اَسوَاقُھَا
بدترین جگہیں اللّٰہ کے نزدیک بازار ہیں
💠 تُحفَةُ المُومِنِ المَوت
موت مومن کا تحفہ ہے
💠 اَنزَلُوا النَّاسَ مَنَازِلَھُم
لوگوں کو ان کے مرتبوں میں اتارو یعنی ہر ایک کا مرتبہ نگاہ میں رکھو اور حسب مرتبہ معاملہ کرو
💠 لا یَرحَم اللّٰہُ مَن لا یَرحَم النَّاس
اللّٰہ تعالیٰ اس شخص پر مہربانی نہیں فرماتے جو لوگوں پر مہربانی نہیں کرتا
💠 لا يَدخُلُ الجَنَّة قاطِعٌ
قطع تعلق کرنے والا جنت میں نہیں جائےگا
💠 لا یَحِلُّ لِمُسلِمٍ اَن یُرَوِّعَ مُسلِماُ
کسی مسلمان کے لئے جائز نہیں ہے کہ کسی مسلمان کو ڈراوے
💠 لا تَحقِرَنَّ شَیئاً مِّنَ المَعرُوف
کسی بھی نیکی کو حقیر نہ سمجھو
💠 بَلِّغُوا عَنِّی وَلَوآیہ
پہنچاؤ میری طرف سے اگر چہ ایک آیت ہو
💠 لا اِیمَانَ لِمَن لا اَمَانَةَ لَه
اس شخص کا ایمان نہیں جس میں امانت نہ ہو
💠 وَلا دِینَ لِمَن لا عَھدَ لَہ
اور اس شخص کا دین نہیں . میں عہد و پیمان کا پاس نہیں
💠 اَلتّائِبُ مِنَ الذّنبِ کَمَن لا ذنبَ لَہ
گناہوں سے توبہ کرنے والا اس شخص کیطرح ہے جس نے گناہ کئے ہی نہ ہوں
💠 مَن لَم یَشکُرِ النَّاسَ لَم یَشکُر اللّٰہ
جو شخص لوگوں کا شکر گزار نہیں ہوتا وہ اللّٰہ کا بھی شکر گزار نہیں ہوتا
💠 زیِّنُوا القُرآنَ بِاَصوَاتِکُم
قرآن پاک کو اپنی آوازوں سے مُزین کرو
💠 خَیرُکُم مَن تَعَلَّمَ القُرآن و عَلَّمَہ
تم میں بہترین وہ شخص ہے جس نے قرآن سیکھا اور اسکو سکھایا.............. 🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴🌴
یہ چھوٹی چھوٹی 40 احادیث ہیں دوسروں تک ضرور پہنچائیں...... جزاک اللہ...
No comments:
Post a Comment