Success with out Talent

*Success without Talent*

*بغیر ٹیلنٹ کے کامیابی*


     دنیا میں کچھ ایسے کام ہیں جنہیں کرنے کیلئے ٹیلنٹ کی ضرورت نہیں لیکن یہی کام آپ کو کامیابی کی طرف لے جانے والے ہوتے ہیں، آپ نے اپنے اطراف میں کئی ٹیلنٹیڈ لوگوں کو دیکھا ہوگا جو کامیاب نہیں ہو پاتے ہیں، جبکہ بہت سے لوگوں کو دیکھا ہوگا جن کی ذہانت، اوسط درجہ کی ہے لیکن وہ کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔اسکی وجہ یہ ہیکہ ز ندگی میں کامیاب ہونے کئے صرف ذہانت ہی کافی نہیں ہے، بلکہ کچھ اور چیزیں ہونا ضروری ہے۔ 

آج ہم ایسے 10 نکات پر بات کریں گے جس کو کرنے کیلئے کسی ذہانت کی ضرورت نہیں لیکن یہ آپ کو ضرور کامیاب بنا دیں گے۔


*1.وقت کی پابندی کریں:*

ہم جس ماحول میں رہتے ہیں یہاں لوگ عام طور پر وقت کی پابندی نہیں کرتے، اسلئے وقت کی پابندی کرنے والا شخص خاص اہمیت حاصل کرلیتا ہے، وقت پر پہنچنے کی عادت آپ کے وقار اور اثر و رسوخ میں اضافہ کرتی ہے۔

 

*2.زیادہ ایفرٹ لگائیں:*

کسی بھی کام کو کرنے میں جتنا حق ہے اس سے زیادہ ایفرٹ لگائیں یہ ایکسٹرا ایفرٹ لگانے کی عادت آپ کو ایکسٹرا آرڈینیری بنادیگی۔ 


*3.اپنی صحت اور توانائی کو بڑھایئے:*

صحت انمول تحفہ ہے اس کیلئے روزانہ آدھے گھنٹے کی واکنگ کیجئے اس سے آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی زندگی میں کوالیٹی ٹائم بڑھ گیا ہے آپ جلدی نہیں تھکیں گے اور کام سے واپس آنے کے بعد اپنی فیملی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں رہیں گے۔ صحت اور انرجی کم ہوگی تو اس کا راست اثر آپکی نجی زندگی پر پڑے گا۔ 

  

*4.مثبت رویہ اپنایئے:*

منفی سوچ سے چھٹکارا پائیے اور منفی سوچنے والوں سے بھی دور رہیں، ماہرین کا ماننا ہیکہ آپ کے اطراف کے لوگوں میں سے 5لوگوں کی منفی سوچ کا اوسط، آپ کی منفی سوچ بن جاتی ہے اسلئے منفی سوچ سے اور منفی سوچنے والوں سے دور رہیں، ہر معاملہ میں مثبت پہلو کی جانب دیکھیں، مثبت رویہ اپنائیں۔ 


*5. پاور فل باڈی لانگویج کا استعمال کیجئے:*

ماہرین کے مطابق جب ہم بات کرتے ہیں تو ہماری باڈی لینگویج سے 55فیصد، ہمارے لہجے کے اتار چڑھاؤ سے 38 فی صد اور جو الفاظ ہم ادا کرتے ہیں 7فیصد اثر انداز ہوتے ہیں۔یعنی اگر آپ تقریر کررہے ہوں تو آپ کی تقریر کا مواد(content) کا اثر صرف 7فیصد رہیگا، باقی آپ کی آواز کا اتارچڑھاو اور آپ کی باڈی لینگوج سے سامعین اثر انداز ہوں گے۔ آپ اپنی باڈی لینگویج کا خاص خیال رکھئے آپ خود محسوس کریں گےکہ لوگ آپ سے مرعوب ہو رہے ہیں۔ 


*6. سیکھنے کی خواہش رکھئے:* 

 سمندر کے کنارے پڑی ہوئی ریت میں سے  ایک مٹھی بھر ریت اٹھایئے اتنا ہمارا علم ہے اور ہم اتنا ہی جانتے ہہں، اور سمندر کے کنارے پڑی ساری ریت کا اندازہ لگایئں، ہم اتنا نہیں جانتے ہیں، تو ہمیشہ ہر جگہ سیکھنے کی کوشش کریں، اپنے 'اندر کے بچے' کو مرنے نہ دیں۔

 

*7.تھوڑا زیادہ دینا سیکھئے:* 

درجن میں 13 دینا سیکھئے، خود حق سے کم کیلئے تیار ہوجانا اور دوسروں کو انکے حق سے تھوڑا زیادہ دینا بڑے اور ظرف والے لوگوں کا شیوہ ہوتا ہے۔ 

 

 *8.ہر چیز کیلئے تیار رہیئے:*

محدود خیالات سے آدمی محدود بن جاتا ہے ہر قسم کے حالات کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ لمیٹیشن صرف ہمارے دماغ میں ہوتی ہیں، لیکن اگر ہم اپنی امیجینیشن کو استعمال کریں تو ہر ناممکن کام ممکن بن جاتا ہے۔بس ضرورت اپنے آپ کو تیار کرنے کی ہے۔  


*9.جذبہ(passion) کے ساتھ زندگی گزاریئے:*

جس چیز سے ہمیں محبت ہو اسے حاصل کرنے کیلئے راہ میں جو پریشانیاں آتی ہیں انہیں بخوشی قبول کرنے کے جذبہ کو پیشن (passion)  کہتے ہیں۔پیشن کے ساتھ زندگی گزارنے کیلئے بھی ٹیلینٹ کی نہیں جذبہ کی ضرورت پڑتی ہے۔جب زندگی میں پیشن آتا ہے تو جینے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔ 


*10.کام کی اخلاقیات( work ethics) کا خصوصی خیال رکھئے:*

کام کی اخلاقیات یہ ہیں کہ جو کام کیا جائے اسے خوبی کے ساتھ کیاجائے اور اس میں اپنی اور دوسروں کی سیلف ریسپیکٹ کا خیال رکھا جائے اور دوسروں کیلئے آسانی پیدا کرنے والا کام کیا جائے۔ ایک آرڈر میں اور منظم طریقہ سے کیا جائے یہی کام کی اخلاقیات کہلاتی ہیں۔ اگر بندہ ٹیلنٹیڈ ہو لیکن اگر اس میں کام کرنے کی تمیز نہ ہو تو وہ ضرور ناکام ہوجائے گا، جبکہ ٹیلنٹ نہ بھی ہو اور کام کرنے کی تمیز ہو تو وہ بندہ آگے نکل جائے گا۔


    ان تمام باتوں کو جب ہم اپنی زندگی میں شامل کرلیں تو ہمارے اندر سیلف رسپیکٹ پیدا ہوگی، اور آپ محسوس کریں گے کہ آپ کی مختصر سی توجہ سے زندگی میں بڑی انقلابی تبدیلیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ 

خوش رہیں، خوشیاں بانٹتے رہیں😊💐 💐💐

No comments:

Post a Comment